ذیابیطس اور وزن کم کرنے کی پاکستانی دوا چار گنا سستی، غیر ملکی جتنی مؤثر، ماہرینِ صحت

انہوں نے کہا کہ "پاکستان میں کروڑوں مریض جدید علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے دوا مؤثر ہونے کے ساتھ اتنی سستی بھی ہونی چاہیے کہ مریض اسے باقاعدگی سے خرید سکے۔”
سندھ میں ریبیز کے 38 کیسز رپورٹ، انڈس اسپتال میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا، جناح اسپتال 12 سالہ بچہ داخل

انڈس اسپتال کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے مریض نعمت اللہ کا تعلق ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈپلو کے علاقے نوہڑیو سے تھا۔ مریض کو تقریباً ڈھائی ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد اسے ڈپلو کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں 25 جولائی سے 8 اگست 2026 کے دوران ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین کی چار خوراکیں دی گئیں۔
مریض مورفین کو ترستے رہے، این آئی سی وی ڈی میں 3 ہزار سے زائد انجیکشن ایکسپائر ہوگئے

وائٹلز نیوز کو فراہم کردہ دستاویزی تفصیلات کے مطابق، فارماسسٹ طلحہ محبوب خان نے 24 دسمبر 2025 کو اسسٹنٹ منیجر فارمیسی سروسز صائمہ سلیم کو لکھے گئے خط میں بتایا تھا کہ مورفین کی 3,191 ایمپولز نارکوٹک کیبنٹ میں موجود تھیں۔ ان کی میعاد صرف چھ دن بعد، 30 دسمبر 2025 کو ختم ہونا تھی۔