کینسر کے 25 فیصد مریض مالی مشکلات کے باعث علاج چھوڑ دیتے ہیں، 60 فیصد سے زائد مریض تاخیر سے اسپتال پہنچتے ہیں

جناح اسپتال کے زیر اہتمام دو روزہ بریسٹ کون کے آخری روز جناح اسپتال شعبہ کینسر کے سربراہ ڈاکٹر غلام حیدر کا کہنا تھاکہ جناح اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا علاج مخیر حضرات، فلاحی اداروں اور زکوٰۃ فنڈ کی مدد سے کیا جا رہا ہے، تاہم یہ مالی معاونت مسلسل دستیاب نہیں ہوتی۔ اس وجہ سے مریضوں کو علاج کے دوران ادویات کی عدم دستیابی اور دیگر مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کینسر کی ادویات انتہائی مہنگی ہونے کے باعث علاج میں وقفہ آ جاتا ہے، جس سے علاج کے نتائج متاثر ہوتے ہیں۔