ایم ڈی کیٹ 2026: بے قاعدگیوں کی تحقیقات اور امتحانی فیس کا حساب پیش کیا جائے، منعم ظفر خان کا مطالبہ

منعم ظفر خان نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحانات کی شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں، جنہیں نظرانداز کرنے کے بجائے طلبہ و طالبات کی شکایات کا آزادانہ جائزہ لیا جانا چاہیے۔ امتحانی نظام پر طلبہ اور والدین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا جائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ شہر ہی صحت مند شہر ہے، کراچی کی شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات اور اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر قرار
پینل مباحثے کی نظامت انڈس ہسپتال کے ماہر امراض تنفس ڈاکٹر سہیل اختر نے کی، جبکہ شرکا میں محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ کے سیکریٹری فیصل احمد عقیلی، انڈس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر ظفر زیدی، آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر فاطمی، سینئر ماحولیاتی و میڈیا کنسلٹنٹ عافیہ سلام اور امریکہ کی یونیورسٹی آف کولوراڈو سے وابستہ کلائمیٹ میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر پال چارلٹن شامل تھے۔
سندھ میں ایم پاکس کے مقامی سطح پر پھیلاؤ، رواں سال 93 کیسز اور 11 اموات رپورٹ

سندھ میں ایم پاکس کے 93 مصدقہ کیسز اور 11 اموات سامنے آگئیں، محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال صوبے میں ایم پاکس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔