جناح اسپتال میں اے بی جی ٹیسٹ بحران، اہم تشخیصی سہولت معطل

کراچی: ملک کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں آرٹیریل بلڈ گیسز (اے بی جی) ٹیسٹ کی مرکزی مشین خراب ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بڑی تعداد میں مریض نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے مہنگے داموں یہ ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ […]